لاہور( این این آئی) تمام بینک اور مالیاتی ادارے یکم رمضان المبارک کو زکوۃ کی کٹوتی کے سلسلے میں پبلک ڈیلنگ کے لیے بند رہے ۔آج بروز بدھ سے نئے اوقات کار کے مطابق کھلیں گے۔ تمام بینکوں اور مالیاتی اداروں نے پبلک ڈیلنگ کی بجائے حکومت کی طرف سے زکو ۃ کے مقر ر کردہ نصاب کے مطابق کھاتہ داروں کے اکاؤنٹس سے کٹوتی کی ۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک کیلئے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے جسکے مطابق تمام بینک اور مالیاتی ادارے پیر سے جمعرات صبح آٹھ بجے سے دوپہر ایک بجکر 45منٹ تک کھلیں گے جبکہ جمعہ کے روز بینک صبح آٹھ بجے سے دوپہر ساڑھے 12بجے تک سروسز فراہم کریں گے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں