م گوشت میں تمیز کیلئے موبائل ایس ایم ایس سروس متعارف کروا دی۔ عوام الناس کسی بھی گوشت کی دوکان سے گوشت خریدتے وقت اس پر موجود ٹیگ کا نمبر ‘9211’ کے مختصر کوڈپر مفت میسج کرکے گوشت کے بارے میں تفصیل جان سکتے ہیں۔پنجاب حکومت نے مذبح خانوں کیلئے مخصوص بار کوڈ متعارف کروایا ہے جس میں ہر ذبح شدہ جانور پر وہ کوڈ چسپاں کر دیا جاتا ہے۔صارفین ذبح شدہ جانور پر چسپاں کوڈ کو 9211 پر میسج کرکے اس کے بارے میں جان سکتے ہیں کہ آیا یہ گوشت کس جانور کا ہے اور اس کی ایکسپائری ڈیٹ کیا ہے۔ صارفین کی سہولت کے جانور کے مختلف حصوں مثلاََ ران ، گردن وغیرہ کیلئے الگ الگ بار کوڈ لگایا جائے گا جس سے جانور کے مخصوص حصوں کی الگ الگ تصدیق ممکن ہوگی۔