اسلام آباد(آن لائن) گذشتہ ہفتہ کے دوران پاکستان بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک بار پھر48ہزارروپے کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں32ڈالرکے ریکارڈاضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1244ڈالرہوگئی آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں650روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجسکے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت47ہزار550روپے سے بڑھ کر48ہزار200روپے پرجاپہنچی اسی طرح557روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت41ہزار314روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت640روپے پربرقراررہی۔ہفتہ واررپورٹ کے مطابق پیر تا ہفتہ کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 34ڈالر مہنگا ہو ا جبکہ اسی مدت میں ایک تولہ سونا100روپے اوردس گرام سونا86روپے مہنگاہوگیاتاہم ایک تولہ چاندی کی قیمت مستحکم رہی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں