اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

یوتھ بزنس لون سکیم کے تحت حاصل کئے گئے قرضہ جات پر شرح سود کو 8 فیصد سے 6 فیصد تک کم کردیا گیا

datetime 3  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد (این این آئی)فاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یوتھ بزنس لون سکیم کے تحت حاصل کئے گئے قرضہ جات پر شرح سود کو 8 فیصد سے 6 فیصد تک کم کردیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے حال ہی میں شروع کی گئی یوتھ بزنس لون سکیم میں خواتین کیلئے 50 فیصد کا کوٹہ رکھا ہے تاکہ خواتین بھی آسان شرائط پر کاروباری سرگرمیوں کیلئے قرضے کی سہولت حاصل کرسکیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ یوتھ بزنس لون سکیم کے تحت حاصل کئے گئے قرضہ جات پر شرح سود کو 8 فیصد سے 6 فیصد تک کم کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے وفاقی حکومت کی ملازمتوں میں عورتوں کیلئے سال 2007 ء سے 10 فیصد کوٹے کا اعلان کیا تھا جو اس سے پہلے پانچ فیصد تھا جبکہ خواتین عام نشستوں پر بھی اوپن میرٹ کے ذریعے ملازمت حاصل کرسکتی ہیں۔ صنعتی اصلاحات ایجنڈے کے تحت قومی اسمبلی میں خواتین کیلئے 60 نشستیں مختص ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے خواتین کو نقد رقوم فراہم کرتی ہے اور اس کے حجم میں اضافہ کردیا گیا جو مالی سال 2013ء میں ماہانہ ایک ہزار روپے سے بڑھا کر 1200 روپے کیا گیا تھا اور اس کے بعد سال 2014ء میں اس کو 1500 روپے کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وفاقی حکومت پروگرام کے تحت 50 لاکھ گھرانوں کو نقد رقوم کی منتقلی کررہی ہے۔ خواتین کو کام کے مقام پر ہراساں کرنے کے خلاف تحفظ ایکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایکٹ 2010ء میں منظور کیا گیا تھا جس کے تحت کام کے مقام پر عورتوں کو ہراساں کرنے کے خلاف تحفظ کیلئے 2013ء میں وفاقی محتسب کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کارکن خواتین کی سہولت کیلئے وفاقی حکومت ڈے کیئر خدمات کی رسائی میں بھی بہتری لا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…