اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کیلئے موجودہ مالی سال میں 15ارب روپے کی رعات دی جائیگی ۔ قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے بتایا کہ زرعی شعبے کیلئے موجودہ مالی سال میں دی جانے والی 15 ارب روپے کی رعایات جاری رکھی جائیں گی ٗ کھاد کی قیمت میں کمی کی جائے گی اور یوریا کی قیمت یکم جولائی سے 1800 سے کم کر کے 1400 کی جا رہی ہے ٗ ڈی اے پی کی بوری کی موجودہ قیمت 2800 روپے ہے جسے یکم جولائی سے 2500 روپے کر دیا جائے گا اس سبسڈی میں وفاقی اور صوبائی حکومت برابر حصہ ڈالیں گی ٗزرعی قرضوں کے مارک اپ میں دو فیصد کی کمی کرنے کی حکمتِ عملی بنائی گئی ہے ٗ زرعی ٹیوب ویلوں کے لیے یکم جولائی سے بجلی کے یونٹ کی قیمت میں ساڑھے تین روپے یونٹ کی کمی کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت اس سلسلے میں 27 ارب کی سبسڈی دے گی۔