اسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ پیش کر تے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے مزدوروں کی کم از کم اجرت 13ہزار سے بڑھا کر 14ہزار کی جارہی ہے۔ انہوں نے معذور افراد کیلئے حکومت کی جانب سے سپیشل کنوینس الاؤنس کی مد میں ماہانہ ایک ہزار روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ جن ریٹائرڈ افراد کی عمر 85سال سے زائد ہیں ان کی پنشن میں 25فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔فاقی وزیر خزانہ کے مطابق 17۔2016 میں اعلیٰ تعلیم کے لیے ساڑھے 79 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔