اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اورنج لائن میٹر وٹرین ،خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 1  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر کام کی نگرانی کے لئے بنائی جانے والی سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے ہدایت کی ہے کہ مون سون کی آمد کے پیش نظر اورنج لائن میٹر وٹرین روٹ کے قریب جاری نکاسی آب کے منصوبے جلد از جلد مکمل کئے جائیں ۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے لئے درکار میکلوڈروڈ پر واقع قزلباش ٹرسٹ کی 10کنال اراضی ایکوائر کرنے کے لیے ایوارڈ سنا دیا گیا ہے اور قابضین کو سٹرکچر کی ادائیگی شروع کر دی گئی ہے ۔مون سون کے دوران تعمیراتی کام والے علاقوں سے فوری نکاسی آب کے لیے واسا 11ایمرجنسی کیمپ قائم کرے گا جہاں ضروری مشینری اور عملہ 24گھنٹے اپنے فرائض انجام دے گا ۔ میوہسپتال کو بجلی کی بلا تعطلی فراہمی کے لیے متبادل انتظام کر دیا گیا ہے چنانچہ اب وہاں تعمیراتی کام کے سلسلے میں برقی رو کی فراہمی معطل نہیں کی جائے گی۔ منصوبے سے متاثر ہونے والے تین سکولوں کی تعمیر نو کا پلان فوری طورپر تیار کیا جائے اور اضافی وسائل استعمال کر کے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران تعمیر نو کا کام مکمل کیا جائے ۔ وہ گزشتہ روز منصوبے پر جاری کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔اجلاس کو بتایاگیا کہ ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک پیکج ون کے ایلی ویٹڈ حصے میں پائلنگ کا 99فیصدکام مکمل کیا جاچکا ہے ۔ڈیرہ گجراں اسلام پارک اور محمود بوٹی ریلوے سٹیشنوں کی تعمیر کاکام شروع کر دیا گیا ہے ۔ پہلا یو ٹب گرڈر 10جون تک نصب کر دیا جائے گا ‘ یو ٹب گرڈرز کی ٹیسٹنگ کے لئے ماہرین کی ٹیم لاہور پہنچ چکی ہے‘ڈیرہ گجراں سے شا لا مار باغ تک تعمیر کی جانے والی نئی سڑکوں پر پتھر کی کٹائی اور پانی کا چھڑکاؤ کر کے انہیں واٹر باؤنڈ کر دیا گیا ہے اور جلد ہی ان پر اسفالٹ کے تہہ بچھا دی جائے گی ۔خواجہ احمد حسان نے ہدایت کی کہ تھانہ شا لا مار کی منتقلی کاکام جلداز جلد مکمل کیا جائے ‘تعمیراتی کام والے علاقوں میں مختلف محکموں کے میں ہول کورز پر ڈھکن رکھنے کاکام مسلسل عمل کے طورپر جاری رکھا جائے‘منصوبے سے وابستہ تمام محکمے ‘ کنسلٹنٹ اور کنٹریکٹرز ایک دوسرے کی بھر پور معاونت کریں اور اور فاسٹ ٹریک پر کام کرتے ہوئے تعمیراتی کام کے حوالے سے منصوبے کے تمام اہداف شیڈول کے مطابق مکمل کئے جائیں ۔اجلاس میں ایم پی اے چوہدری شہباز احمد‘ ڈی سی او محمد عثمان ‘ چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ‘ نیسپاک‘ لیسکو‘پی ٹی سی ایل ‘سوئی گیس ‘ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور دیگر متعلق محکموں کے اعلی افسران کے علاوہ منصوبے کے چینی کنٹریکٹر سی آر نورنکو اور چائنہ انجینئر نک کنسلٹنس کے نمائندوں اور منصوبے کے کنٹریکٹرز نے بھی شرکت کی ۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…