بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

ڈالر کے مقابلے میں چینی کرنسی کی بڑی قلابازی،دنیابھرمیں تشویش کی لہردوڑ گئی

datetime 1  جون‬‮  2016 |

بیجنگ (آئی این پی) چینی کرنسی رینمنبی یا یوآن کی مرکزی شرح تبادلہ گزشتہ روز ڈالر کے مقابلے میں 6بنیادی پوائنٹس کی کمی سے مزید کمزور ہو کر 6.5790ہوگئی ۔ یوآن کی شرح میں یہ کمی فروری 2011کے بعد سے کم ترین سطح پر ہے ۔ یہ بات چین کے غیر ملکی زرمبادلہ کے کاروباری سسٹم نے بتائی ہے ۔ یوآن کی شرح میں یہ کمی پیر کو ہونے والی 294بنیادی پوائنٹس کی کمی کے بعد سے ہوئی ہے جس سے یوآن کی مرکزی شرح تبادلہ پانچ برسوں سے زائد عرصے میں اس کے کم ترین مقام تک گر گئی ۔ یہ کمی ایسے موقع پر ہوئی ہے جب امریکی مرکزی بینک یو ایس فیڈرل ریزرو کی خاتون سربراہ جینٹ ییللن نے گزشتہ جمعہ کو ہارورڈ یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اقتصادی ڈیٹا بہتر ہو گیا تو آئندہ چند مہینوں میں شرح سود میں اضافہ غالباً موزوں ہو گا۔ ان کے بیان سے دیگر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا۔ کمی بیشی کے باوجود مارکیٹ مبصرین میں یوآن کی شرح قدر میں کمی کے دباؤ بارے محض محدود تشویش پائی جاتی ہے ۔ سرمایہ کاری بینک چائنہ انٹرنیشنل کیپیٹل کارپوریشن (سی آئی سی سی ) کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں گزشتہ روز کہا گیا ہے کہ چین نے اینمنبی کی شرح تبادلہ کو مستحکم رکھتے ہوئے اس میں زیادہ لچک کی اجازت دی ہے۔ سی آئی سی سی نے پیشن گوئی کی ہے کہ امریکی ڈالر کی شرح میں جوں جوں اضافہ ہو گا ممکن ہے کہ رینمنبی دوسری اور تیسرے سہ ماہی میں زیادہ اتار چڑھاؤ کا مظاہرہ کرے تا ہ شرح قدر میں کسی بڑی کمی کا امکان نہیں ہے ۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…