اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران گوادر ایئرپورٹ سمیت 12ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کیلئے 9ارب 53کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔حکومتی دستاویزات کے مطابق گوادر کے ایسٹ بائی پاس کی تعمیر کے لیے 4 ارب 70کروڑ روپے، نیو گوادر ایئرپورٹ کے لیے 1ارب 50کروڑ روپے، بریک واٹر کی تعمیر کی فزیبلٹی اسٹڈی کے لیے 30کروڑ روپے، سی پیک کے ایڈیشنل ٹرمینل کے لیے 30کروڑ روپے، فریش واٹر ٹریٹمنٹ واٹر سپلائی اور تقسیم کے منصوبے پر ڈیرھ ارب روپے، 50 بستروں کے اسپتال کو 300 بستروں تک توسیع دینے کے منصوبے پر25کروڑ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے، مکران کوسٹل ہائی وے کی نیو گوادر ایئرپورٹ تک سڑک کی تعمیر کے لیے 10کروڑ روپے، ایکسپورٹ پروسیس زون گوادر کے انفرااسٹرکچر کی تعمیر کے لیے 25 کروڑ روپے، 132کے وی سب اسٹیشن ڈاؤن ٹاؤن گوادر کیلئے 50لاکھ روپے اور 300 میگاواٹ کے کول فری پاور پلانٹ گوادر کے لیے 2کروڑ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ دستاویزات کے آئندہ مالی سال کے دوران نئے منصوبوں میں 7توانائی، 9پانی،11 موٹر وے ہائی ویز، 5 ریلوے، 6 مغربی سی پیک، 3 شمالی سی پیک اور 6بڑے ریلوے سی پیک منصوبے شامل ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ



















































