پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

جب کوبرا ہیلی کاپٹروں کی اوورہالنگ میں امریکہ نے سستی کا مظاہرہ کیاتو پاکستان نے کیا ۔کیا؟قابل فخر انکشاف

datetime 30  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کو دیئے گئے کوبرا ہیلی کاپٹروں کی اوورہالنگ کے لیے امریکہ سے رجوع کیا تو معاملے کو طوالت دینے کا عمل شروع ہوا جس پر پاکستان کے اپنے انجینئرز نے کوبرا ہیلی کاپٹروں کی اوورہالنگ کر لی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دشمن ملک اپنے دفاعی بجٹ میں 10سے 12فیصد اضافہ کرے تو مجموعی حجم ذیادہ ہونے پر اضافہ ذیادہ نظر آتا ہے لیکن پاکستان کے موجودہ دفاعی بجٹ میں ہی اپنی تمام دفاعی ضروریات پوری کر رہے ہیں اور مستقبل میں بھی کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جے ایف تھنڈر 17طیارے رکھنے والے 10ممالک کی فہرست میں شامل ہے ‘پاکستان کا دفاع مضبوط ہے جو ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایم آئی 35ہیلی کاپٹروں کے حصول کے حوالے سے روس کے ساتھ بات چیت جاری ہے ‘ڈاکومنٹیشن کی وجہ سے کچھ تاخیر ہوئی ‘ ایک دو ماہ میں اس حوالے سے مثبت پیش رفت نظر آئے گی۔انہوں نے کہاکہ امریکہ بھی سمجھتاہے کہ طیارے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں نہایت اہم ہیں ،امریکہ سے اس معاملے پر بات چیت جاری ہے ،ایف سولہ طیارے ضرب عضب کیلئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کوبرا ہیلی کاپٹر کی اوور ہالنگ کیلئے متعدد بار امریکہ سے درخواست کی با لآخر ہم نے خود کوبرا ہیلی کاپٹرز کی اوور ہالنگ کی ہے ۔ایک سوال پر وفاقی وزیر نے کہاکہ نوشکی ایف آئی ار کا امریکی ایف سولہ طیاروں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…