لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) 2016-17 کا بجٹ وفاقی حکومت کی جانب سے تنخواہ دار طبقے کیلئے اچھی خبر آگئی ،تفصیلات کے مطابق اس بجٹ میں ٹیکس چھوٹ بڑھانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ بجٹ 17۔ 2016ء میں 5 لاکھ روپے سالانہ تک کی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں ہو گامگردیگر ٹیکسوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں جہاں حکومت عوام کو سہولت دینے پر غور کر رہی ہے وہیں عوام بھی حکومت سے بہت سی توقعات لگائے ہوئے ہیں۔ ملازمین کی خواہش ہے کہ آنے والا بجٹ ان پر پہلے سے موجود مہنگائی کے بوجھ کو کم کرے،اس بجٹ میں حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ نچلے طبقے کے تمام ملازمین کو زیادہ سے زیادہ سہولت میسر ہو ۔ بجٹ پیش ہونے سے قبل تمام سرکاری ملازمین اور پنشنرز حکومت سے خصوصی ریلیف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔