کراچی(این این آئی)نئے مالی سال کے بجٹ میں نان فائلرز کیلئے سخت اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی، نان فائلرز کو بینک سے رقوم نکلوانے پر صفراعشاریہ چھ فیصد ودہولڈنگ ٹیکس دینا ہوگا۔گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کیلئے نئے بجٹ میں ودہولڈنگ ٹیکس کی تلوارکی دھار مزید تیزکرنے پراتفاق کرلیا گیا ہے، ذرائع ایف بی آر کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں نان فائلرز پر صفر اعشاریہ چھ فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رواں مالی سال نان فائلرز سے صفراعشاریہ چار فیصد کی شرح سے ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔پراپرٹی کی خرید و فروخت پر بھی نان فائلرز سے زیادہ ٹیکس وصول کیا جائے گا، فائلر کو پراپرٹی کی فروخت پر ایک فیصد جبکہ نان فائلر کو دو فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس دینا ہوگا، اسی طرح پراپرٹی خریدنے والے فائلرکو دوفیصد جبکہ نان فائلر کو چار فیصد کی شرح سے ٹیکس ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نئے بجٹ میں منی ایکسچینج کمپنیوں کیلئے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں کمی یا مکمل استثنی کی تجویز بھی زیر غور ہے۔