جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاناما لیکس حکومت کے خلاف سازش ہے،راناتنویر حسین

datetime 29  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر پیداوار و سائنس و ٹیکنالوجی راناتنویر حسین نے کہا ہے کہ پاناما لیکس حقیقت میں حکومت اور وزیر اعظم کے خلاف نہیں بلکہ حکومت کے خلاف بہت بڑی سازش ہے،مسلم لیک (ن)کی فراغدلی نے زرداری ٹولے کو کرپشن کے باجود مدت پوری کرنے کا مکمل موقع فراہم کیا تھا،بلاول بھٹو زرداری ابھی بچے اور بے اختیار ہیں،آصف علی زرداری مفاہمت کی سیاست کے بادشاہ ہیں ہمیں ان پر مکمل یقین ہے کہ وہ جمہوریت کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔انہوں نے اپنے ایک انٹر ویو میں کہا کہ جب بھی وزیر اعظم نواز شریف اقتدار میں آتے ہیں ہمارے خلاف سازشیں شروع ہو جاتی ہیں دو مرتبہ ہماری حکومت کی مدت پوری ہونے کے بغیر گھر بھیجا گیا اب تیسری مرتبہ بھی اس سے بدتر سازشیں میدان عمل میں ہیں ،نواز شریف نے پاکستان کو موٹروے اور ایٹم بم کے تحفے دیئے جس سے ملکی ترقی اور وقار میں اضافہ ہوا،کچھ ملک دشمن عناصر نے دھریہ سیاست نے ملک کو 100ارب کا نقصان کیا،ملک کو بدنام کیا مگر ہماری حکمت عملی سے دھرنہ سیاست زیرو ہو گئی پھر ہم نے تین سالوں میں ضرب عضب،غرب آہن سے دہشتگردی کو دفن کیا ڈرون حملے بند کروائے اور ملکی معیشیت کو بہتر بنایا۔انہوں نے کہا کہ اب ان خالات میں اچانک لیکس ایشو کی سازش کے تحت نکالا گیا حالانکہ اس میں دو سو افراد اور بھی ہیں،پاکستان مسلم لیگ (ن)کے علاوہ دوسری سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں،لیکن نشانہ صرف وزیر اعظم اور انکے خاندان کو ہی کیوں بنایا جا رہاہے آخر کا اسکا مقصد کیا ہے۔رانا تنویر نے کہا کہ عوام ہی بہترین جج ہیں نواز شریف جہاں بھی جا رہے ہیں عوام انہیں اخلاقی سپورٹ دیں رہے ہیں قو م وسمجھ چکی ہے کہ مداری کون اور انکے خادم کون ہیں،اپوزیشن میں سب ہی وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں حکومت انکی ہر بات ماننے کو تیار ہے مگر اپوزیشن زیدی بچے کی طرح میں نا مانوں کی رٹ لگا رہی ہے،حکومتی اتحادی جماعتیں وزیر اعظم کے ساتھ ہیں جن کی قوت اپوزیشن سے کہیں زیادہ ہیں مگر ہم ڈیڈ لاگ کا خاتمہ چاہتے ہیں ہم دھرنہ بحران کی طرح پاناما لیکس سر خرو ہونگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…