لاہور( این این آئی)پاکستانی حکومت قطر کے بعدفرانس اور اٹلی سے بھی مجموعی طور پر سالانہ 60لاکھ ٹن ایل این جی خریدنے کیلئے مذاکرات کر رہی ہے ۔ وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل کے ذرائع کے مطابق اٹلی کی کمپنی ای این آئی اور فرآنس کی جی ڈی ایف سوئز کے ساتھ ایل این جی درآمد کرنے کے حوالے سے مذاکرات چل رہے ہیں۔ حکومت دونوں ممالک سے مجموعی طور پر سالانہ 60لاکھ ٹن ایل این جی امپورٹ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ درآمدی ایل این جی کی قیمت برینٹ تیل کے نرخ کے 1337فیصد سے زائد نہیں ہو گی۔ یاد رہے کہ ملک میں گیس کی طلب و رسد کے فرق کو کم کرنے کے لیے پاکستان قطر سے یومیہ 300 ملین مکعب فٹ ایل این جی پہلے ہی سے درآمد کر رہا ہے۔