پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

شہری علاقوں میں 6 اور دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے،ترجمان آئیسکو

datetime 27  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو) کے ترجمان نے کہا ہے کہ آئیسکو کے زیر انتظام شہری علاقوں میں 6 ٗ دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، صارفین موسم گرما میں بجلی کے غیر ضروری استعمال سے گریز کریں۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ پیرودھائی KTM 132KVلائن کی ری کنڈکٹنگ کی جارہی ہے تا کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل سسٹم کو اپ گریڈ کیا جا سکے ، جبکہ ریجن میں کچھ مقامات پہ شاہراوں کی کشادگی کے کام کے باعث کچھ مقامات پر الیکٹرک پولز کی شفٹنگ کی وجہ سے متعلقہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوتی ہے ۔ترجمان نے کہا کہ ناگزیرتعمیراتی کاموں کی وجہ سے بجلی بندش شیڈول کی باقاعدگی سے منظوری لی جاتی ہے جسکی تفصیلات تمام اخباروں میں روزانہ کی بنیادپر دی جاتی ہیں۔ موسم گرما میں بجلی کی طلب میں اضافہ ہونے کے باوجود آئیسکو نے لوڈ شیڈنگ کے اوقات میں کوئی اضافہ نہیں کیا اور جو لوڈمینجمنٹ پلان دسمبر 2015 سے نافذ ہے اسی پر اب بھی متواتر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔آئیسکو ترجمان نے بعض اخباروں میں آنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ شہروں میں 12سے 14 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 14 سے18گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دسمبر سے نافذ شدہ لوڈمینجمنٹ کے مطابق صرف شیڈول لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔آئیسکو نے اپنے معزز صارفین سے اپیل کی ہے کہ موسم گرما میں بجلی کے غیر ضروری استعمال سے گریز کریں ، اپنے اے سی 26ڈگری پر چلائیں اور بجلی سے متعلقہ کسی بھی شکایات اور معلومات کے لئے آئیسکو کی نئی ایس ایم ایس سروس روشنی 8398پر ایس ایم ایس کریں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…