لندن(آئی این پی) بین الاقوامی مالیاتی ادارے ایف ایکس ٹی ایم کے چیف اینا لسٹ جمیل نے تیل کی عالمی قیمتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اوپیک اور آئی ای اے کی جانب سے جاری شدہ حالیہ رپورٹس بتاتی ہیں کہ تیل کی عالمی قیمتیں 2016 کے دوسرے نصف میں بھی گرتی رہیں گی،ڈبلیو ٹی آئی آئیل کے خریدار تیل کی قیمتوں کو دوبارہ 50 ڈالر تک لے جانے کی جنگ میں ہمت ہارنے کو تیار نہیں کیونکہ تیل کی قیمتیں 50 ڈالر کی حد کو عبور کرنے کے عمل میں 49 ڈالر تک پہنچ پائیں جبکہ خبریں اس جانب اشارہ کر رہی ہیں لیبیا اور نائجیریا میں پیداوار کی سطح میں کمی کی صورتحال دیکھنے میں آئے گی۔