منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر بڑا بریک تھرو ،’’خوشخبری ‘‘سنادی گئی

datetime 11  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لینے کے لئے بنائی جانے والی سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے بتایا ہے کہ اورنج لائن منصوبے کے لئے ایگزم بنک آف چائنہ نے قرض کی پہلی قسط جاری کر دی ہے اور ساڑھے پانچ ارب روپے منصوبے کے چینی کنٹریکٹر سی آر نورنکو کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دئیے ہیں ، شہر کے گنجان علاقوں سے گزرنے و الی اورنج لائن ٹرین کے آغا زپر روزانہ اڑھائی لاکھ افراد اس پر سفر کریں گے اورصرف تین سال بعد ان مسافروں کی یومیہ تعداد پانچ لاکھ سے بھی تجاوزکر جائے گی،یہ منصوبہ شہریوں کو سفر کی جدید ‘ با وقار اور سستی سہولت مہیا کر کے ملک کا ٹرانسپورٹ کلچر تبدیل کر دے گا۔وہ گزشتہ روز منصوبے پر جاری کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کی زیر صدارت کر رہے تھے ۔ اجلاس کو بتا یا گیا کہ منصوبے کا تعمیراتی کام شیڈول کے مطابق جاری ہے‘تیس فی صد تعمیراتی کام مکمل کیا جا چکا ہے ‘ منصوبے کی معیاری تکمیل کی نگرانی کے لئے چائنہ انجینئرنگ کنسلٹنٹس اور سی آر نورنکو کے انجینئرز لاہور پہنچ گئے ۔ خواجہ احمد حسان نے ہدایت کی کہ اور نج لائن منصوبے پر عمل درآمد کے دوران حساس مقامات بالخصوص ہسپتالوں اور سکولوں کو بجلی ‘ پانی ‘ گیس اور دیگر سروسز کی بلا تعطل فراہمی کے لئے ایس او پیز تیار کئے جائیں اور ان سروسز کی منتقلی یا بندش کے بارے میں متعلقہ ہسپتالوں یا سکولوں کو قبل از وقت آگاہ کر کے انہیں متبادل ذرائع سے ان سروسز کی فراہمی کا انتظا م کیا جائے۔رمضان شریف کی آمد سے قبل بجلی کی تنصیبات کی منتقلی کا زیادہ سے زیادہ کام مکمل کر لیا جائے اورمون سون کے پیش نظر تعمیراتی کام والے علاقوں سے فوری نکاسی آب ممکن بنانے کے لئے ضروریات کا تخمینہ لگا کر اضافی مشینری کا بندوبست کیا جائے۔ اورنج لائن منصوبے کے ٹریک کے راستے میں واقع سڑکوں کی تعمیرنو کا کام جلد شروع کیا جائے ۔اجلاس میں ایم پی اے چوہدری شہباز احمد ‘کمشنر لاہور عبد اللہ سنبل ‘ڈی سی او محمد عثمان‘سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ ‘چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید ‘ایم ڈی واسا چوہدری نصیر احمد‘ نیسپاک‘ لیسکو ‘سوئی گیس ‘پی ٹی سی ایل ‘پی ایچ اے اور دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…