پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر بینک تنازعہ کے حوالے سے تشکیل کردہ کمیٹی نے وزیر اعلیٰ پرویزخٹک کو رپورٹ پیش کردی،وزیر خزانہ پر لگائے گئے الزامات ثابت نہ ہو سکے،صوبائی وزیر خزانہ نے بینک ایم ڈی کو دس کروڑ ہرجانے کونوٹس بھجوادیا ۔خیبر بینک تنازع کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے تشکیل تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ وزیراعلیٰ خیبرپختو نخوا کو پیش کردی جس کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ پر لگائے گئے الزامات ثابت نہ ہوسکے ،رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایم ڈی خیبر بینک کمیٹی کو ثبوت پیش نہ کرسکے۔زرئع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو بینک انتظامیہ کے خلاف کاروائی کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔دوسری جانب صوبائی خزانہ مظفر سید کی جانب سے خیبر بینک کے ایم ڈی کو دس کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا ہے،نوٹس غلام محی الدین ملک ایڈوکیٹ کی وساطت سے بھیجا گیا ہے ،نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ وزیر خزانہ پر لگائے الزامات بے بنیاد ہیں۔اے این پی نے تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔