ریاض(نیوزڈیسک)تیل کی دولت سے مالا مال سعودی عرب پر کبھی یہ دن بھی آئیںگے؟ تہلکہ خیز انکشاف نے دنیامیں ہلچل مچادی، تفصیلات کے مطابق تیل کی دولت سے مالا مال سعودی عرب نے فصلہ کیا ہے کہ وہ غیرملکی بینکوں سے دس ارب ڈالر کا قرض لے گا یہ قرض تیل سے ہونے والی آمدنی کو پورا کرنے کے لئے جارہاہے اس بات کا انکشاف بلوم برگ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کیاگیا ہے ،یہ گزشتہ پندرہ سال میں ہونے والا منفرد واقعہ ہے جب سعودی حکومت کو قرض لینے کا ناخوشگوارفیصلہ کرنا پڑا ہے ،قرض کے بارے میں بتایاگیا ہے کہ یہ چین، جاپان یورپ اورامریکی بینکوں سے لیاجائے گا جس کی میعاد تقریباً پانچ سال ہوگی۔