منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قیمت میں حیرت انگیز کمی،سونے کی قیمت میں اضافہ

datetime 19  اپریل‬‮  2016 |

کراچی(نیوز ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں حیرت انگیز طورپرروپے کے مقابلے ڈالرکی قدر 105روپے سے گھٹ کر104روپے کی سطح پر آگئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں97پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعدڈالرکی قیمت خرید105.70روپے سے گھٹ کر104.76روپے اورقیمت فروخت105.75روپے سے گھٹ کر104.78روپے پرآگئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید105.25روپے اورقیمت فروخت105.45روپے پربرقراررہی۔فا ر یکس ایسو سی ایشن کی ر پور ٹ کے مطا بق پیر کو یورو کی قدرمیں20پیسے کا اضافہ ریکارڈکیاگیا جس کے بعدیورو کی قیمت خرید118.30روپے سے بڑھ کر118.50روپے اورقیمت فروخت119.30رو پے سے بڑھ کر119.50روپے پرجاپہنچی جبکہ70پیسے کی نمایاں کمی سے بر طانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید149.20رو پے سے کم ہو کر148.50روپے اور قیمت فروخت150.20روپے سے کم ہو کر149.50رو پے ہوگئی۔دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافہ کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونامہنگاہوگیا۔پیر کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں3ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1237ڈالرہوگئی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں50روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان، فیصل آباد ،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت49ہزار50روپے سے بڑھ کر49ہزار100روپے پرجاپہنچی اسی طرح43روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت42ہزار85روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت665روپے پربدستوربرقراررہی ۔#



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…