پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بینک آف خیبر کے ایم ڈی نے اپنے ہی وزیر خزانہ کیخلاف چارج شیٹ جاری کر کے حکومتی ایوانوں میں ہلچل مچا دی

datetime 16  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)بینک آف خیبر کے ایم ڈی نے وزیر خزانہ خیبرپختونخوا کیخلاف چارج شیٹ جاری کر کے حکومتی ایوانوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ بینک نے وزیر خزانہ پر دباؤ ڈ النے ،اپنے رشتہ داروں اور من پسند افراد کو بینک میں بھرتی کرنے کے الزامات عائد کئے ہیں۔ بینک آف خیبر کی جانب سے جاری ہونیوالی چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفرسید ایڈووکیٹ نے بینک کے پرانے ملازمین کی جگہ 450 نئے ملازمین کو بھرتی کیا ۔چارج شیٹ کے مطابق وزیر موصوف بینک کے خرچ پر جلسوں اور دیگر تقریبات کے انعقا د ،بینک کے وسائل کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے میں بھی ملوث ہیں جبکہ مظفرسید بورڈ اور دیگر کارپوریٹ امور میں مداخلت کرتے ہیں ، بینک آف خیبرکی جانب سے چارج شیٹ میں یہ بھی الزام سامنے آیا ہے انکار پر وزیر خزانہ نے بینک کو بدنام کرنے کی کوشش کی ،چارج شیٹ کے مطابق وزیرخزانہ مظفر سید ایڈووکیٹ بینک آف خیبرکے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے ہیں حالانکہ رولز آف بزنس کے مطابق صوبائی حکومت کا کوئی بھی وزیربینک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…