کراچی (نیوز ڈیسک) فارن ایکسچینج کمپنیوں کو اب ہر ماہ ڈالر کی درآمدات کی تاریخ میں توسیع کے نوٹس کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ اسٹیٹ بینک نے فارن ایکسچینج کمپنیوں کو 30 جون 2017 تک چھوٹی کرنسیوں کی برآمد کے عوض ڈالر کی درآمدات کی اجازت دے دی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق اسٹیٹ بینک کے اس اقدام سے فارن ایکسچینج کمپنیوں کو کافی حد تک سہولت ہو جائے گی جبکہ ڈالر کی طلب میں اضافے کی صورت میں بھی سپلائی متاثر نہیں ہو گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں