شکاگو (نیوزڈیسک) بین الاقوامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔ لندن میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کے معاہدے 1258.26 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔ قبل ازیں یہ قیمتیں 1262.60 ڈالر تک جا پہنچ گئی تھیں۔ نیویارک میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 1.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل کے معاہدے 1255.93 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔قبل ازیں یہ قیمتیں 1258.70 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی تھیں۔ سنگا پور میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم بعد میں قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا اور مستقبل کے معاہدے 1255.40 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی اور امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود کے تعین نے سونے کی قیمتوں پر اثرات مرتب کئے ہیں تاہم مجوعی طور پر مارکیٹ مستحکم ہے۔