لاہور (نیوزڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پرہوشرباء ٹیکس کا خاتمہ،بڑا اقدام ہوگیا، لاہور ہائی کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار جسٹس پارٹی کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی لیکن حکومت نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد سے زیادہ سیلز ٹیکس وصول کررہی ہے۔ 55 فیصد تک پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے جس کا حکومت کو قانونی طور پر کوئی اختیار نہیں ہے۔فاضل عدالت نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آج ( بدھ ) تک ملتوی کر دی۔