پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

چینی صوبہ سنکیانگ اورپاکستانی کمپنیوں کے درمیان دو ارب ڈالر کے معاہدے طے پاگئے

datetime 8  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چین کے شورش زدہ صوبے سنکیانگ کی کمپنیوں نے پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ دو ارب ڈالر کے معاہدوں کو حتمی شکل دے دی ۔ ان نئے سمجھوتوں کو دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں مزید بہتری کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔چینی میڈیاکے مطابق چین کے مغربی صوبے سنکیانگ کے سربراہ ژانگ چن شیان نے ایک بیان میں کہاکہ ان دورہ پاکستان کے دوران ان سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے،بتایا گیا ہے کہ شمسی توانائی کے علاوہ کئی دیگر اہم شعبوں میں بھی تعاون پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے،چینی میڈیا کے مطابق صوبے سنکیانگ میں کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ ژانگ چن شیان نے دورہ پاکستان کے دوران مقامی سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں بھی کیں۔ژانگ چن شیان اپنے چار روزہ دورہ پاکستان کے دوران کراچی، اسلام آباد اور گوادر بھی گئے۔ ژانگ چن شیان نے بیان میں کہاکہ اسلام آباد میں انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقات بھی کی،بتایا گیا کہ وہ پاکستان کی فوجی قیادت سے بھی ملے لیکن اس حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں کہ کن موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔لے ژانگ چن شیان کے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور چین کے مابین گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین نہ صرف برادرانہ تعلقات ہیں بلکہ یہ اچھے اقتصادی پارٹنر بھی ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس دورے کے دوران مجھے احساس ہوا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات کس قدر اچھے ہیں۔پاکستان اور چین نے گزشتہ برس توانائی اور انفراسٹرکچر کے سمجھوتوں کو حتمی شکل دی تھی۔ چھیالیس بلین یورو کے ان معاہدوں کو پاک چین اقتصادی راہداری کے نام سے جانا جاتا ہے۔پاکستان میں سرمایہ کاری کے ان منصوبوں کے عوض اسلام آباد حکومت چین کو گوادر میں فری ٹریڈ زون مہیا کرے گی، جس کی وجہ سے چین کی بحیرہ عرب تک رسائی ممکن ہو جائے گی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…