پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

عرب ریاست کا تمام مسافروں پر نیا ٹیکس لگانے کا اعلان

datetime 7  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (نیوزڈیسک) شارجہ ایئر پورٹ پر مسافروں کو سہولیات کی فراہمی پر مزید 35 درہم فیس لینے کا اعلان کیا گیا ہے۔شارجہ ایگزیکٹو کونسل کے مطابق شارجہ ایئر پورٹ پر سہولیات اور خدمات سے مستفید ہونے والے مسافروں سے 35 درہم روانگی فیس وصول کی جائے گی۔یہ فیصلہ ڈپٹی رولر اور ڈپٹی چیئرمین شارجہ ایگزیکٹو کونسل شیخ عبد اللہ بن صالم بن سلطان کی زیر صدارت ایس ای سی کے اجلاس میں لیا گیا۔براستہ ایئر پورٹ چھوڑے والے ہر مسافر کو یہ فیس ادا کرنا ہو گی ، تاہم دو برس سے کم عمر مسافر ، آن ڈیوٹی جہازوں کے عملے اور ایسے مسافر جن کی آمد اور روانگی کی فلائٹس کا نمبر ایک جیسا ہو گا ان پر یہ فیس لاگو نہیں ہو گی۔اس بات کا تعین نہیں کیا گیا کہ مسافروں سے یہ فیس کیسے وصول کی جائے گی ، تاہم اس بات کا بھی امکان ہے کہ ایئر لائن یہ فیس ٹکٹس خریدنے کے دوران وصول کرے گی۔شارجہ ایئر پورٹ پر مسافروں پہلے ہی 75 درہم سروس فیس اور 5 درہم سیکورٹی فیس ادا کر رہے ہیں۔شارجہ انٹرنیشنل متحدہ عرب امارات کا تیسرا سب سے مصروف ایئر پورٹ ہے جو مسافر استعمال کرتے ہیں اور یہ عرب میں بجٹ میں اضافے کے حوالے سے بھی کافی اہمیت کا حامل ہے۔اس سے پہلے دبئی ایئر لائن نے بھی مسافروں سے سہولیات کی فراہمی ہر 30 مارچ کو 35 درہم فیس لاگو کی تھی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…