سنگاپور(نیوزڈیسک)عالمی منڈی میں جمعہ کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی اورتیل کی عالمی رسد کے حوالے سے خدشات کے باوجود جمعہ کو کاروابری ہفتے کے آخری روز خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔یوایس بینچ مارک ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کے ممستقبل کے معاہدے 48سینٹ کی کمی کے بعد 37.86ڈالر فی بیرل میں طے پائے گئے۔اسی طرح برینٹ نارتھ سی کے تحت مستقبل کے معاہدے 42سینٹ کی کمی سے 39.91ڈالر فی سینٹ میں طے پائے۔