اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی معیشت میں ترقی کا عمل جاری رہےگا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ ’ ایشین ڈویلپمنٹ آو¿ٹ لک 2016‘ کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک ملک کی اقتصادی شرح نمو میں 4.5فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ آئندہ مالی سال 2016-16ءکے دوران ملکی معیشت کی شرح ترقی 4.8فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں مسلسل ترقی ہو رہی ہے جسکی وجہ اقتصادی اصلاحات کے تحت کئے جانےوالے اقدامات ہیں جبکہ زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے ذخائر کے باعث بھی پاکستانی معیشت کی ترقی میں معاونت حاصل ہو رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق میکرو اکنامک استحکام ، توانائی کی فراہمی میں متوقع بہتری اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے منصوبہ بندی اور سرمایہ کاری اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں بھی پاکستانی معاشی ترقی میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔