پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

حکومت پنجاب نے گندم کی خریداری کیلئے پالیسی تیا ر کر لی

datetime 29  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم یار خان (نیوز ڈیسک) ڈی سی ا و رحیم یار خان کیپٹن(ر)محمد ظفر اقبال نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے گندم خریداری مہم بارے پالیسی آنے سے قبل تمام انتظامات مکمل کر لئے جائیں۔حکومت پنجاب رواں ہفتے میں گندم خریداری کے حوالہ سے اپنی پالیسی وضع کرے گی تاہم ضلعی سطح پر تمام متعلقہ محکمہ کے افسران محکمہ خوراک کے ساتھ مل کر اپنی ذمہ داریوں کا تعین کریں۔انہوں نے گندم خریدار ی مہم کے انتظامات بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام افسران کو واضح ہدایات جاری کیں کہ رواں گندم خریداری سیزن میں پہلے سے بڑھ کر بہتر انتظامات ہونے چاہیے۔’پہلے آئیں پہلے پائیں‘ کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے باردانہ کی چلت کریں جس میں چھوٹے کاشتکاروں کو ترجیح دی جائے۔انہوں نے تمام خریداری مراکز پر شکایت سیل اور سہولت کاو¿نٹر بنا نے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اگر کسی آفیسر کو کوئی مسئلہ یا دباو¿ کا سامنا ہو تو وہ مجھے منتقل کرتے ہوئے اپنا کام ایمانداری سے انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر خریداری مراکز میں کاشتکار نمائندگان کو کمیٹی میں شامل کیا جائے او رایسے افراد کو ترجیح دی جائے جس پر تمام کاشتکار اپنے اعتماد کا اظہار کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی وضع ہونے کے بعد ایڈ منسٹریٹیو آفیسرز کو بھی خریداری مراکز کی نگرانی کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی تاکہ اس تمام عمل کا شفاف انداز میں مکمل کیا جا سکے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر شوذب سعید نے حکومتی ہدایات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام خریداری مراکز پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جس میں مختلف محکموں کے نمائندگان کو شامل کیا جائے گا۔انہوں نے سابق گندم خریداری مہم بارے بھی روشنی ڈالی۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر میاں محبوب اختر نے کہا کہ رواں برس2لاکھ40ہزار میٹرک ٹن گندم خریدای کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لئے ضلع کی 3 تحصیلوں میں20خریداری مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں جبکہ ہر خریداری مراکز کا کم از کم ہدف10ہزار میٹرک ٹن مقرر ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کی سہولت کے لئے بھر پور آگہی مہم چلائی جائے گی اور حکومتی پالیسی بڑے بڑے بینرز پر آویزاں کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…