پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل چھاگئے

datetime 24  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مندی کے بادل چھائے رہے اورمارکیٹ کے سرمائے میں32ارب سے زائد روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ جمعرات کو شیئرز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز12پوائنتس کی تیزی سے ہوا بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کی خاطر جلد بازی میں شیئرز کی فروخت کی وجہ سے مارکیٹ مندی کی جانب چلی گئی ،ایک موقع پر مندی کی یہ لہر149پوائنتس کے خسارے سے 32778پوائنٹس کی نچلی سطح تک بھی گئی تاہم کاروبار کے خاتمے پرکے ایس ای 100 انڈیکس 126.42 پوائنٹس کی کمی سے 32801.88 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 101.64 پوائنٹس کی مندی سے 19086.58 پوائنٹس،کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 107.84 پوائنٹس کی کمی سے22483.20 پوائنتس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 165.89 پوائنٹس کی مندی کے بعد57127.42پوائنتس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 323 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 121 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 179 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 23 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ جمعرات کو مجموعی طور پر 8 کروڑ 63 لاکھ 60 ہزار 10 حصص کا کاروبار ہواجبکہ گزشتہ منگل کو13 کروڑ31 لاکھ 60 ہزار 20شیئرز کے سودے ہوئے تھے ۔ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ مندی کی وجہ سے 32ارب 54کروڑ60 لاکھ45 ہزار382 روپے کم ہو کر 67 کھرب 85 ارب 51 کروڑ 97 لاکھ 79 ہزار 125 روپے رہ گیا۔ سب سے زیادہ تیزی کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 27.99 روپے کے اضافے سے 1489.99 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح آئی سی آئی پاکستان کے حصص کی سودے بھی 11.21 روپے کی تیزی سے 434.51 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی رفحان میز پروڈکٹس اور یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمت 380 روپے کی مندی سے 7600 روپے اور یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت بھی 90 روپے کی کمی سے 5100 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار دیوان موٹرز کے حصص میں ہوا جو 77 لاکھ 83 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 10.49 روپے سے شروع ہو کر 9.89 روپے پر بند ہوئی جبکہ ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے 73 لاکھ 2 ہزار 500 حصص کے سودے 26.66 روپے سے شروع ہو کر 27.35 روپے بند ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…