اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹیکس وصولیاں1939ارب سے تجاوز، ریفنڈ ز میں23فیصد کمی

datetime 23  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیو زڈیسک)فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) کی یکم جولائی 2015 سے 19مارچ 2016 تک ٹیکس وصولیاں 1939 ارب سے تجاوز کرگئی ہیں تاہم ریفنڈز کی ادائیگیاں 22.8فیصد کمی سے 58.45ارب روپے رہیں۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران اب تک 19کھرب 39ارب 30 کروڑ روپے کا ٹیکس جمع کیا گیاجو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 16کھرب 45ارب 43 کروڑ روپے کی وصولیوں سے 17.9فیصد زیادہ ہے جبکہ رواں ماہ کے پہلے 19 دنوں میں وصولیاں 1کھرب 37ارب 20 کروڑ روپے رہیں۔اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا19مارچ میں 1939.3ارب روپے کی وصولیوں میں سے براہ راست ٹیکس(انکم ٹیکس)کی وصولیاں 13.7فیصدکے اضافے سے 714.6ارب،سیلز ٹیکس وصولیاں18.6 فیصد بڑھ کر856.7 ارب، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولیاں9.56فیصدکے اضافے سے 108.8ارب اورکسٹمز ڈیوٹی کی وصولیاں32.9 فیصد بڑھ کر 259.3ارب روپے پر جاپہنچیں۔اعدادوشمار کے مطابق رواں ماہ انکم ٹیکس30.1 فیصد، سیلز ٹیکس،33.9 فیصد اور کسٹمزڈیوٹی کی وصولیاں30فیصدزائدرہیں جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولیوں میں12 فیصد کمی ہوئی،اس دوران 17فیصد کے اضافے سے ٹیکس دہندگان کو3 ارب 40 کروڑ روپے کے ریفنڈز دیے گئے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…