بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

کپاس کی پیداوار میں کمی ، پاکستان کو 1.2 بلین ڈالر کا نقصان

datetime 21  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (نیوز ڈیسک)کپاس کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے اب تک پاکستان کو 1.2 بلین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے جس کے ازالہ کیلئے ویلیو ایڈیشن پر توجہ دینا مزید ضروری ہو گیا ہے۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر چوہدری محمد نواز نے پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر پہلے بھی کپاس کی مکمل ” چین” کی اپ گریڈیشن پر زور دیتا رہا ہے جبکہ اب تک ہم خام اور نیم تیار مال تک محدود ہیں جس کی وجہ سے کپاس سے ہمارے مجموعی منافع کی شرح بھی بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور خاص طور پر ٹیکسٹائل کی وزارت کو ویلیو ایڈیشن کرنے والے شعبوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے تا کہ خام اور نیم تیار مال کے برعکس ہم بین الاقوامی معیار کے فیشن گارمنٹس تیار کرسکیں جن سے کئی گنا زیادہ منافع کمایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بنگلہ دیش کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں ایک بلین کی کپاس کو دھاگہ میں بدل کر ہم صرف 1.5 بلین کماتے ہیں جبکہ بنگلہ دیش ایک بلین کی کپاس سے گارمنٹس تیار کرکے 6 بلین کما رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی کیلئے حکومت کو اپنی پوری توجہ ویلیو ایڈیشن پر دینے کے ساتھ ساتھ تمام مراعات اور سہولتیں بھی اس شعبہ کیلئے مختص کرنا ہونگی تا کہ صنعتکار کم منافع بخش شعبوں کے برعکس ان شعبوں پر توجہ دیں جن سے لوگوں کو بڑے پیمانے پر روزگار مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ قیمتی زر مبادلہ بھی کمایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو حکومت کے مالی وسائل پر دباو¿ بڑھے گا جس کو پورا کرنے کیلئے حکومت کو مہنگے نرخوں پر مزید قرضے حاصل کرنا ہونگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…