کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں مرغی کا گوشت مہنگا کردیا گیا، انتظامیہ کا گراں فروش پر باز پرس سے گریز، لوگ مہنگا گوشت خریدنے پر مجبورہیں۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی فی۔ کلوقیمت میں 30روپےتک اضافے سے 220روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ گذشتہ ہفت ےمرغی کا گوشت 190روپے فی کلو فروخت کیاجارہاتھا۔مرغی کا گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ سے مرغی مہنگی آرہی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے مرغی کاگوشت مہنگا کر دیا ہے۔ان کے مطابق مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب مقامی انتظامیہ کی جانب سے بھی مرغی کی گوشت کی گراں فروشی پر کوئی باز پرس نہیں ہو رہی ہے۔ ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں