اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومت کا یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ فیصد اضافہ پر غور ، اوگرا پٹرول کی قیمت میں تین روپے فی لٹر اضافے کی سمری رواں ماہ آخر میں وزارت خزانہ کو بھجوائے گی۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عرب لائیٹ خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ فیصد تک اضافہ کرنا پڑے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اپریل سے پٹرول کی قیمت میں پیٹرول دو روپے دس پیسے فی لیڑ مہنگا ہوسکتا ہے جبکہ ہائی آکٹین تین روپے 48 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل دو روپے 27 پیسے ، مٹی کا تیل تین روپے 8 پیسے اور لائٹ ڈیزل دو روپے 98 پیسے فی لٹر مہنگا ہو سکتا ہے تاہم یہ بھی ممکن ہے کہ حکومت عالمی سطح پر اگر اضافہ زیادہ نہیں ہوتا تو جی ایس ٹی میں کمی کرکے قیمتیں برقرار رکھ سکتی ہے۔