اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صرافہ مارکیٹوں میں ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران سونے کی فی تولہ اور فی دس گرام قیمتوں میں بالترتیب50 روپے اور43 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1 ڈالر کے اضافے سے 1255 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجودمقامی صرافہ مارکیٹوں میں پرائس ایڈجسمنٹ کے باعث ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب50 روپے اور43 روپے کی کمی واقع ہوئی۔جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 49 ہزار600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر42ہزار514 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے660 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 65.71 روپے پر مستحکم رہی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں