لاہور(نیوز ڈیسک)مپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے ٹیلی کام کمپنی ٹیلی نار کو ہدایت کی ہے کہ موبی لنک اور وارد کے انضمام پر کسی قسم کا کوئی بیان نہ دیاجائے کیونکہ معاملہ عدالت میں ہے اور فیصلہ آنا باقی ہے۔اس سے قبل ٹیلی نار نے سی سی پی سے رابطہ کیاتھا اور موبی لنک وارد کے انضمام پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے امیدظاہر کی تھی کہ اس معاہدے کو روکاجائے کیونکہ اس سے ٹیلی کام انڈسٹری اور صارفین پر منفی اثر پڑے گا۔پروپاکستانی ویب سائٹ کے مطابق سی سی پی کے ذرائع نے تصدیق کی کہ موبی لنک وارد کا کیس زیرسماعت ہے اور ٹیلی نار سمیت دیگر تمام فریقین کوہدایت کی کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے فیصلہ سنائے جانے تک کسی قسم کی بیان بازی نہ کی جائے۔یادرہے کہ ابتدائی سماعت کے دوران موبی لنک اور وارد نے اپنے معاہدے کی ابتدائی تفصیلات
باراک اوباما اہلیہ کی محبت میں ایسے کھوئے کہ شاعر بن گئے،ویڈیو دیکھئے
کمیشن کے روبروپیش کردی ہیں جبکہ کمیشن کے ذرائع نے بتایاکہ کمیشن کو زیادہ سے زیادہ 90دنوں میں فیصلہ کرناہوتاہے تاہم امکان ہے کہ کمیشن فیصلے میں اتنے تاخیر نہیں کرے گا ۔