راولپنڈی(نیوز ڈیسک)محکمہ زراعت پنجاب نے کہاہے کہ پنجاب میں بیر کی برداشت کامناسب وقت فروری تااپریل ہے باغبان بیر توڑنے کے بعد پھل کوگتے کے ڈبوں میں پیک کریں یاکریٹوں میں اس کی پیکنگ کریں تاکہ ان کودوردراز کی منڈیوں تک باآسانی پہنچایاجاسکے۔ ترجما ن کے مطابق پھل کوزیادہ دور دراز تک ترسیل کرنے کی غرض سے ماہرین زراعت کے مشورے سے پوٹاشیم پرمیگنیٹ کے محلول سے دھوئیں تاکہ پھپھوندی وغیرہ نہ لگے اور پھل کی کوالٹی برقراررہے۔ پھل کی مناسب وقت پربرداشت اسکی کوالٹی کوبرقراررکھتی ہے پھل کی پختگی عام طور پھل کے بیرونی رنگ سے جانچی جاتی ہے پھل کی برداشت کیلئے سنہری زرد رنگ بہترین سمجھاجاتاہے۔پھل ہاتھ سے توڑنازیادہ مناسب ہے کیونکہ اس سے پھل کی ڈنڈی بھی ساتھ آجاتی ہے وقت سے پہلے برداشت کی صورت میں بیر کاذائقہ ترش ہوجاتاہے ۔