کراچی (نیوز ڈیسک) جمعہ کوعالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا50ہزار وپے کی بلند سطح سے گھٹ کر49ہزار ورپے کی سطح پر واپس آگیا ۔جمعہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں13ڈا لرکی کمی سے سونے کی فی اونس قیمت1254ڈالرہو گئی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں350رو پے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعدکراچی،لاہور،ملتان،اسلام آباد اورراولپنڈی کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت50ہزارروپے سے کم ہوکر49ہزار650روپے پرآگئی اسی طرح300روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت42ہزار557روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت660روپے پربدستور بر قرار رہی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں