کراچی (نیوز ڈیسک )انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈا لر کی قدر بڑھ گئی جبکہ مقا می اوپن کر نسی مارکیٹ میں ڈا لر کی قدرمستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روزانٹر بینک ما ر کیٹ میں5پیسے کے اضا فے سے ڈا لرکی قیمت خرید104.67روپے سے بڑھ کر104.72روپے اور قیمت فروخت104.72 روپے سے بڑھ کر104.77روپے پرہو گئی تاہم انٹر بینک مارکیٹ میں ڈا لر کی قیمت خرید105.40روپے اور قیمت فروخت105.60روپے بر قرار رہی۔فا ر یکس ایسو سی ایشن کی ر پور ٹ کے مطا بق جمعہ کو یورو کی قدرمیں5پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید118.10روپے سے بڑھ کر118.15روپے اورقیمت فروخت119.10 رو پے سے بڑھ کر119.15رو پے پرجا پہنچی اسی طرح1.80روپے کے نما یاں اضا فے سے بر طانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید149.70رو پے سے بڑھ کر 151.50روپے اور قیمت فروخت150.70روپے سے بڑھ ہو کر152.50رو پے ہو گئی ۔