اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان میں ٹریکٹرز کی فروخت 5 سال میں 51 فیصد گرگئی

datetime 18  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک )پاکستان میں گزشتہ 5 برس سے ٹریکٹرز کی فروخت میں منفی نمو کا سامنا ہے جو نہایت پریشان کن اور متعلقہ حکام کی فوری توجہ کی متقاضی ہے۔ 5 سال میں ٹریکٹرز کی فروخت میں 51 فیصد منفی نمو رجسٹر کی گئی۔ 2010 میں ملک میں ٹریکٹرز کی فروخت 70ہزار 646 یونٹس تھی جو 2011 میں گر کر 49ہزار 125یونٹس، 2012 میں نسبتاً بڑھ کر64ہزار 502، 2013 میں کم ہو کر 41ہزار 547 اور پھر 2014 میں فروخت مزید نیچے آ کر صرف 34 ہزار796 رہ گئی۔ کسان اتحاد کے خالد کھوکر کے مطابق یہ صورتحال بہت سنگین ہے، ایک کے بعد دوسری حکومت کی فارم مشینری کی جانب غفلت کی وجہ سے ملک اور زرعی شعبہ تباہی کا شکار ہو رہے ہیں۔ صنعت کو حکومت کی جانب سے تعاون کی شدید ضرورت ہے، موجودہ حکومت نے کسان پیکیج کے نام سے بہت بڑے پیکیج کا اعلان کیا لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ اس میں فارم مشینری کے سلسلے میں کچھ شامل نہیں کیا گیا، یہ بات حیران کن ہے کہ حکومت نے کسانوں کیلیے بڑے امدادی پیکیج کا اعلان کیا لیکن یہ خود انحصاری پر گامزن نہیں کریگا، پاکستان میں فارم مشینری کی شدید قلت ہے، کم زرعی پیداوار کے عوامل میں سے ایک مشینری کا نہ ہونا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران صرف 7 ہزار 316 ٹریکٹرز تیار کیے گئے جبکہ جولائی تا ستمبر 2014کے دوران 11 ہزار 896 ٹریکٹر تیار ہوئے تھے جو منفی نمو کی نشاندہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی ٹریکٹر صنعت کی پیداواری صلاحیت 60 ہزار یونٹس ہے اور جی ایس ٹی کے نفاذ سے قبل 2 سال کیلیے شفٹوں کو وسعت دیتے ہوئے اسے 70ہزار یونٹس تک بڑھا دیا گیا تھا، اس وقت فروخت 40 ہزار یونٹس کے قریب ہے جس کی وجہ سے صنعت ترقی کیلیے اپنے پیداواری اہداف کو حاصل کرنے کی جدوجہد نہ کرنے پر مجبور ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…