اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

امریکی ڈالر کی قدر 105روپے سے گرنے کا امکان

datetime 18  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک ) ملک کے اقتصادی محاذ پر مثبت اطلاعات نے روپے کی قدرکودوبارہ مستحکم کرنا شروع کردیا ہے۔ مثبت اشاریوں کی وجہ سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں 4 ماہ کے وقفے کے بعد امریکی ڈالر کی قدر106 روپے سے گھٹ کر105.70 روپے کی سطح پر آگئی، بدھ کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر کی قدر میں10 پیسے کی مزید کمی ہوئی جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدرملک بوستان نے معاشی بہتری کے تناظر میں ڈالر کی قدر مزید کم ہونے کی پیشگوئی کردی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کی دسمبر 2015 میں ایسوسی ایشن کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر کوبتدریج مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد مشترکہ حکمت عملی کی بدولت مثبت نتائج رونما ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے، افراط زر کی شرح10 سال کی کم ترین سطح پر آنے، توانائی بحران بتدریج کم ہونے اورگورنراسٹیٹ بینک اشرف محمودوتھرا کی کارپوریٹ سیکٹرمیں سرپلس سرمائے کی دستیابی کے علاوہ مستقبل میں کوئی بحران نظر نہ آنے کی پیشگوئی امریکی ڈالر کی تنزلی کا سبب بن رہی ہے۔ ایک سوال پر ملک بوستان نے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی ڈیمانڈ اب قابل ذکر نوعیت کی نہیں رہی اور بہت جلد امریکی ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہوگی اور اگلے مرحلے میں ڈالر کی قدر گھٹ کر105 روپے سے بھی گرجائے گی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…