اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

datetime 18  مارچ‬‮  2016 |

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 268.06 پوائنٹس کے اضافے سے 32891.08 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 32700 اور 32800 پوائنٹس کی دو بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 268.06 پوائنٹس کے اضافے سے 32891.08 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 157.20 پوائنٹس کی تیزی سے 19286.59 پوائنٹس پر بند ہوا۔مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 129.67 پوائنٹس کا اضافہ رونماء4 ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 416.06 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 78.20 پوائنٹس کے اضافے سے 14829.11 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 253.14 پوائنٹس کی تیزی سے 11823.02 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آل شیئر اسلامک انڈیکس 64.62 پوائنٹس کے اضافے سے 15479.45 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 332 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 161 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 145 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 26 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی سروس انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 290 روپے کے اضافے سے 879 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح انڈس موٹر کمپنی کے حصص کی سودے بھی 23.90 روپے کی تیزی سے 996.65 روپے پر بند ہوئے۔سب سے زیادہ مندی شیزان انٹرنیشنل اور سیمینز پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ شیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت 19.99 روپے کی مندی سے 440 روپے اور سیمینز پاکستان کے حصص کی قیمت بھی 18.75 روپے کی کمی سے 780 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار این آئی بی بینک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 4 کروڑ 54 لاکھ 43 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 2.42 روپے سے شروع ہو کر 2.00 روپے پر بند ہوئی جبکہ کے الیکٹرک لمیٹڈ کے 1 کروڑ 81 لاکھ 97 ہزار 500 حصص کے سودے 7.14 روپے سے شروع ہو کر 7.06 روپے بند ہوئے۔مجموعی طور پر 18 کروڑ 21 لاکھ 12 ہزار 710 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 8 ارب 20 کروڑ 7 لاکھ 63 ہزار 775 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 68 کھرب 14 ارب 43 کروڑ 95 لاکھ 69 ہزار 357 روپے سے بڑھ کر 68 کھرب 48 ارب 96 کروڑ 7 لاکھ 5 ہزار 908 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 135 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 12 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ 30 لاکھ 31 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔ ۔#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…