کراچی (نیوز ڈیسک) سونے کی فی تولہ قیمت 850 روپے اضافے سے دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، مقامی مارکیٹ میں سونا 50 ہزار روپے تولہ ہو گیا۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 37 ڈالر اضافے سے 12 سو 67 ڈالر فی اونس ہو چکی ہے جسکے سبب مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 850 روپے اضافے سے 50 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونا 729 روپے اضافے سے 42 ہزار 857 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود برقرار رکھے جانے کے باعث عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔