پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ہم گوادر سے اپنی ملکی بندرگاہ کی طرح استفادہ کرنے کے خواہاں ہیں ‘ ترکمانستان کے صدر کی خواہش

datetime 17  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف نے سٹوریج سہولیات سمیت مختلف شعبہ جات میں گوادر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم گوادر سے اپنی ملکی بندرگاہ کی طرح استفادہ کرنے کے خواہاں ہیں جبکہ وزیر اعظم نواز شریف نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو پاکستان کی اقتصادی شہ رگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق منصوبوں کے ساتھ علاقائی رابطے کے منصوبہ جات کی تکمیل سے پاکستان کا اقتصادی منظر بدل جائےگا ۔ جمعرات کو وزیراعظم محمد نوازشریف اور ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف کو وسطی ایشیا کے ساتھ پاکستان کے مجوزہ شاہراتی رابطے سمیت علاقائی رابطہ کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اور چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی شاہد اشرف تارڑ نے یہاں گورنر ہاﺅس میں دونوں رہنماﺅں کو وسطی ایشیا علاقائی اقتصادی تعاون (سی اے آر ای سی) پروگرام کے تحت منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو پاکستان کی اقتصادی شہ رگ قرار دیتے ہوئے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق منصوبوں کے ساتھ علاقائی رابطے کے منصوبہ جات کی تکمیل سے پاکستان کا اقتصادی منظر بدل جائے گا اور یہ پورے علاقے کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا۔ ترکمانستان کے صدر بردی محمدوف نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے بارے میں وزیراعظم نوازشریف کے وژن کو سراہا۔ انہوں نے ترکمانستان۔افغانستان۔پاکستان۔بھارت (تاپی) گیس پائپ لائن منصوبے کے ساتھ واقع مجوزہ شاہراہوں میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ ترکمانستان کے صدر نے سٹوریج سہولیات سمیت مختلف شعبہ جات میں گوادر میں سرمایہ کاری میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم گوادر سے اپنی ملکی بندرگاہ کی طرح استفادہ کرنے کے خواہاں ہیں۔ وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی اس موقع پر موجود تھے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…