اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

چاول کی بر آمد کنندگان کا19رکنی اعلیٰ سطحی وفد چین کے لئے روانہ

datetime 17  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے سینیئر وائس چیئرمین نعمان احمد شیخ کی سر براہی میں 19رکنی چاول کے بر آمد کنندگان کا اعلیٰ سطحی وفد چین کے لئے روانہ ہوگیا ہے ۔ رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے سینیئر وائس چیئرمین نعمان احمد شیخ نے روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چاول کے بر آمدکنند گان کا اعلیٰ سطحی وفد 25مارچ، 2016تک پاکستانی چاول کی بر آمدات میں اضافے کیلئے چین کے تین شہروں بیجنگ ، شینزن، گونگزو کا دورہ کرے گا اور چین کے اعلیٰ حکومتی ادارے COFCO کے علاوہ چاول کے بڑے تاجروں سے ملاقات کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کے وفد میں چاول کے اہم ترین بر آمدکنندگان اور بڑ ے گروپ شامل ہیں اور ٹریڈ ڈیویلپمینٹ اتھارٹی آف پاکستان کے تعاون سے اعلیٰ سطحی وفد چین کا دورہ کر رہا ہے ۔ وفد کے اراکین بی ٹو بی میٹینگ کے علاوہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین اور عہدیداران سے بھی ملاقات کرے گا جس سے امید ہے کہ چین میں پاکستانی چاول کی بر آمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…