پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں ایک مرتبہ پھر15روز کی توسیع

datetime 16  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے تاجروں کے لیے متعارف کرائی جانے والی رضاکارانہ ٹیکس کمپلائنس اسکیم کے مطلوبہ نتائج کے حصول میں بری طرح ناکامی کے باعث آخری تاریخ میں ایک بار پھر 31 مارچ تک توسیع کر دی ہے۔ اس ضمن میں گزشتہ روز تاجروں نے وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار سے تفصیلی ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے ریونیو ہارون اختر اور چیئرمین ایف بی آر نثار محمد کے علاوہ دیگر حکام بھی موجود تھے۔ مذکورہ اجلاس میں رضاکارانہ ٹیکس کمپلائنس اسکیم کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد اس اسکیم میں 31 مارچ تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ودہولڈنگ ٹیکس کی موجودہ 0.4 فیصد کی شرح مزید 15روز تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں رضاکارانہ ٹیکس کمپلائنس اسکیم کے تحت تاجروں کے لیے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31مارچ تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ نے ای سی سی کے چیئرمین ہونے کے ناطے ودہولڈنگ ٹیکس کی موجودہ 0.4 فیصد کی شرح مزید 15 روز تک برقرار رکھنے کی منظوری دی جس کی باضابطہ طور پر ای سی سی سے بھی منظوری لی جائے گی۔ اجلاس میں شریک تاجروں کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ان کی درخواست پر ایک مرتبہ پھررضاکارانہ ٹیکس کمپلائنس اسکیم کی مدت میں توسیع کی ہے، اس کے علاوہ نئے ٹیکس فائلرز کے لیے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 31 مارچ تک توسیع کردی گئی ہے جبکہ پرانے ٹیکس فائلرز کے لیے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 21مارچ تک توسیع کی گئی ہے۔ جس سے 10 لاکھ نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے حکومتی منصوبے کو شدید دھچکا لگا۔حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آ ر نے نان فائلرز کے خلاف کارروائی کی تیارمکمل کرلی ہے، ایف بی آر کے پاس لاکھوں نان فائلر تاجروں کا ڈیٹا موجود ہے جن کوپہلے مرحلے میں نوٹسز بجھوائے جائیں گے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…