پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سب سے زیادہ بجلی کس صوبے میں چوری ہوتی ہے؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 14  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سب سے زیادہ بجلی کس صوبے میں چوری ہوتی ہے؟ حیرت انگیز انکشاف، یوں تو خیبرپختونخوا کے بارے میں کہاجاتا رہا ہے کہ وہاں سب سے زیادہ بجلی چوری کی جاتی ہے مگر وزارت پانی وبجلی کی رپورٹ نے دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی کردیا قومی اسمبلی کو بتایا گیاہے کہ گزشتہ 5 سال میں سندھ میں سب سے زیادہ 34 ارب 45کروڑاوردوسرے نمبر پر پنجاب میں 18 ارب 4کروڑ کی بجلی چوری کی گئی۔قومی اسمبلی میں گزشتہ 5 سال کے دوران بجلی چوری اور مقدمات پر وزارت پانی و بجلی کی رپورٹ پیش کی گئی،رپورٹ کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ 34 ارب 45 کروڑ کی بجلی چوری ہوئی جب کہ5ارب20 کروڑ روپے کی وصولیاں کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 18 ارب 4کروڑ کی بجلی چوری ہوئی اور 9ارب 97 کروڑ کی وصولی کی گئی،خیبرپختونخوا میں 17ارب 63 کروڑ کی بجلی چوری ہوئی جب کہ 2 ارب 13 کروڑ کی وصولی کی گئیں، بلوچستان میں30 کروڑ کی بجلی چوری ہوئی اور 9کروڑ 70لاکھ کی وصولیاں کی گئیں۔وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے ایوان کو بتایا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے دریاﺅں پر چھوٹے ڈیمز بنانے کے لیے چین کی کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی۔ وزیرمملکت عابد شیر علی نے بتایا کہ اس سال کے آخر تک بجلی کی پیداوار 18 ہزار میگاواٹ تک ہو جائے گی۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…