اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بھارت عرب امارات سے خوراک کے بدلے تیل لے گا

datetime 13  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت نے کہاہے کہ وہ متحدہ عرب امارات سے خوراک کے بدلے تیل لے گا،اس سلسلے میں یواے ای سے اس سلسلے میں مذاکرات جاری ہیں جو جلد مکمل ہوجائیں گے اورمعاہدے پر کام شروع ہوجائیگا،مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بھارتی وزیر تیل دھرمیندر پردھان کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت اورخلیجی ممالک کے درمیان تیل کے بدلے خوراک کا تبادلہ کیا جارہا ہے تاہم یہ خیال ابھی نیا ہے لیکن نئی دہلی حکومت اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات سے ابتدائی بات چیت کر چکی ہے۔ بھارت کے اس اقدام کا مقصد اپنے تیل کے اسٹریٹجک ذخائر کو تقویت فراہم کرنا اور تیل کی درآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔دھرمیندر پردھان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اور ابوظہبی کے کراؤن پرنس شیخ محمد بن زید النہیان اس موضوع پر دو مرتبہ گفتگو کر چکے ہیں، ان ملاقاتوں میں مختلف ماڈلز پر گفتگو ہو چکی ہے۔بھارتی وزیر تیل کا کہنا تھاکہ وہ ہم سے خوراک خرید سکتے ہیں۔ اسے وہ بھارت میں یا پھر اپنے ملکوں میں اسٹاک کر کے رکھ سکتے ہیں جبکہ ہم ان سے تیل خرید کر اپنے اسٹریٹیجک ذخائر میں رکھ سکتے ہیں۔ اس طرح کا کوئی بھی معاہدہ بھارتی کسانوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو گا کیوں کہ ان کو ایک نئی منڈی دستیاب ہو جائے گی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…