اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ٹیوٹا کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 65 ہزار روپے تک اضافے کا اعلان کر دیا

datetime 12  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)ٹیوٹا کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 20 ہزار سے 65 ہزار روپے تک اضافے کا اعلان کر دیا ہے جس کا اطلاق یکم مئی 2016ء سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق کمپنی یکم مئی 2016ء کے بعد متعارف کرانے والے ہر ماڈل کی گاڑیوں میں کچھ جدید فیچرز شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کی قیمتوں میں بھی اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق ان خریداروں پر بھی ہو گا جنہیں گاڑی کی بکنگ کراتے ہوئے یکم مئی کے بعد کا وقت دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹیوٹا کرولا پاکستان میں مشہور ترین برانڈ ہے جس کی فروخت میں گزشتہ دو سالوں کے دوران ناقابل یقین اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق انڈس موٹر کمپنی نے کسٹم ڈیوٹی میں اضافے اور امپورٹڈ پارٹس پر ٹیکس کے باعث گزشتہ سال دسمبر میں بھی گاڑیوں کی قیمت میں 5 ہزار روپے سے 30 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا تھا۔پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی اے ایم اے) کے مطابق ٹیوٹا نے پاکستان میں جولائی 2015ء4 سے فروری 2016ء4 تک کل 38,069 گاڑیاں فروخت کی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں اسی عرصے کے دوران گاڑیوں کی فروخت کی تعداد 31,042 رہی تھی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…