منگل‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2025 

سعودی عرب بجٹ خسارے سے دو چار ہوسکتا ہے،ماہر معاشیات

datetime 11  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوز ڈیسک) امریکی ماہر سیاسیات پروفیسر جیمز سیوج نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے انتہائی بڑے بجٹ خسارے سے دو چار ہو نے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت سعودی عرب میں بجٹ خسارہ 15 سے 20فیصد ہے جس سے ملکی کرنسی کے ذخائر پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ پروفیسر نے یہ بھی کہا کہ ان حالات میں سعودی عرب میں نقد پیسہ 5 سالوں میں ختم ہو جائے گا اور ملک کو بڑے قرضے لینے پڑیں گے۔یاد رہے کہ ماہ فروری میں بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی سٹینڈرڈ اینڈ پوئرز نے سعودی عرب کی کریڈٹ ریٹنگ کو کم کر دیا اور کہا کہ تیل کی قیمت میں کمی سے سعودی بجٹ کو بہت بڑا جھٹکا لگ چکا ہے بلکہ یہ عمل جاری ہے۔ ایس اینڈ پی ایجنسی نے یہ بھی کہا کہ سن 2016 سے سن 2019 تک سعودی معیشت3 فیصد کی بجائے 2 فی صد بڑھے گی۔ موڈیز ایجنسی بھی سعودی عرب کی ریٹنگ میں کمی کے امکان پر غور کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…